جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (DYSP) کو یہاں بدعنوانی، جبری وصولی اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے دو دن پہلے سری نگر میں ایس پی شیخ عادل مشتاق کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تاہم گرفتاری سے بچنے کے لیے اس نے گھر سے چھلانگ لگا دی تھی اور افرار ہوا تھا۔اس دوران پولیس ایک لیپ ٹاپ کی تلاشی کے دوران اس کی رہائش گاہ سے کچھ مجرمانہ دستاویزات، الیکٹرانک آلات وغیرہ برآمد کئے۔ذرائع نے بتایا کہ "افسر کے خلاف نوگام تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور اسے آج گرفتار کر لیا گیا ہے”۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی ساو¿تھ کے تحت تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی اس کے ممکنہ سنگین اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔۔