سری نگر30 نومبر , /شمالی قصبہ ہندوارہ میں دوران شب آتشزدگی کی ایک تباہ کن واردات میں 6ڈھانچے خاکستر ہوئے جس کے نتیجے میں ہزارو ں روپے کی مالیت سبزی اور میوہ جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی درمیانی رات کو سبزی منڈی ہندوارہ میں بھیانک آگ لگ گئی جس نے فوری طور متعدد ڈھانچو ںکو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ لگنے کے بعد مقامی فائر برگیڈئر جائے واردات پر پہنچ گئی اور بچاﺅ کاروائی شروع کی تاہم اس واردات میں 6ڈھانچے مکمل طور جل کر خاکستر ہوئے جبکہ ان میں ہزارو ں روپے مالیت کی سبزی اور میوہ جات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ۔متاثرہ سبزی فرشوں کا کہنا ہے کہ ان سب کچھ لٹ گیا کیونکہ وہ سبزی منڈی میں سبزی فرو خت کر کے اپنے کنبے کی پیٹ پالتے لیکن ان کے ڈھانچے آ گ کی وردات میں جل کر خاکستر ہوئے جس کی وجہ سے وہ سخت پریشان ہیں ۔ٹریڈرس فیڈریشن ہندوارہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متا ثرہ سبزی فروشو ں کی باز آ باد کاری کے لئے فوری طور اقدامات اٹھائیں کیونکہ ان کے پاس اس کے سوا کچھ نہیں تھا جس سے وہ اپنے آمدن میںاضافہ کر سکے ۔