سری نگر30 نومبر ,شمالی ضلع کپوارہ میں بدھ کی رات کو موسم نے کروٹ لی اور پورے ضلع میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ ضلع کے پہا ڑی علاقوں میں بارف باری ہونے کی اطلاع مو صول ہوئی ۔کپوارہ ضلع گزشتہ کئی روز سے سخت سردی کی لپیٹ میں آ گیا تھا تاہم تازہ بارشو ں کی وجہ سے خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا ۔ضلع کے بالائی علاقوں میں جم کر برف باری ہوئی جس کی وجہ سے چوکی بل کرناہ ،میلیال کیرن ۔سرکلی مژھل اور جمہ گنڈ کی سڑکیں گا ڑیو ں کی آ مد ورفت کے لئے بند ہو گئی ہیں ۔اطلاعات کے مطابق کرناہ کی نستہ ژھن گلی (سادھنا ) پر 9انچ ،فرکیا ں گلی پر 8اور مژھل کی زیڈ گلی پر 6انچ برف جمع ہوئی تھی ۔بتایا جاتا ہے کہ برف باری کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے کے نتیجے یہ سرحدی علاقے ضلع ہیڈ کواٹر سے کٹ کر رہ گئے ہیں ۔اس دروان ضلع کے میدانی علاقوں سے دن بھر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔پورے ضلع کی ندی نالو ں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ۔
file photo used