جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ترال میں اپنی پارٹی کا عوامی جلسہ

جموں کشمیر کے روشن مستقبل یقینی بنائیں گے: سید محمد الطاف بخاری

by Srinagar Mail
06/05/2024
A A
ترال میں اپنی پارٹی کا عوامی جلسہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر: اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری آج کہا ہے کہ  ’’اپنی پارٹی ایک روشن مستقبل کے لیے جموں و کشمیر کا منظر نامہ بدل دے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’لوگوں نے چار سالوں سے جموں و کشمیر میں امن و سکون برقرار رکھا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ جموں کشمیر کو اس امن و استحکام کے معاشی اور سیاسی فوائد حاصل ہونگے۔‘‘

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں آج پارٹی کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بشمول سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔ یہ تقریب لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کی جاری مہم کا حصہ تھی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے وادی میں گزشتہ کئی سالوں سے عوام نے جموں کشمیر میں امن واستحکام بنائے رکھنے میں اپنا ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے، جو کہ ایک قابل سراہنا بات ہے۔

انہوں نے کہا، ’’پورے جموں کشمیر کو تشدد کے ایک طویل دور کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہم نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران جگہ جگہ ہلاکتیں اور تباہی دیکھی لیکن ترال ان مقامات میں شامل ہے، جہاں کے لوگوں کو سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ لیکن میں لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ چند سالوں کے دوران، خاص طور پر 5 اگست 2019 کے بعد یہاں امن و سکون کے لیے اپنی کوششیں کیں۔ مجھے یقین ہے کہ لوگ امن کے معاشی اور سیاسی فوائد حاصل کریں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اپنی پارٹی جموں و کشمیر کے منظر نامے کو اس کے روشن مستقبل کے لیے بدل دے گی، کیونکہ ہم لوگوں کو سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

سید محمد الطاف بخاری نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی کو سپورٹ کریں اور ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اپنی پارٹی کو آپ کی خدمت کا موقع دیں۔ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔ ہمارے اراکین پارلیمنٹ میں آپ کے جذبات کی نمائندگی کریں گے۔‘‘

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اُن پارٹیوں کو ووٹ نہ دیں جو اپنے پُرفریب بیانیہ اور جذباتی نعروں کے ذریعے انہیں اب تک دھوکہ دیتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’سال 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں روایتی جماعتوں نے آپ سے یہ وعدہ کرتے ہوئے ووٹ مانگے تھے کہ وہ دفعہ 370 کا دفاع کریں گی۔آپ نے ان پر اعتماد کیا اور ان میں سے ایک پارٹی کے تین ممبران کو منتخب کیا۔ دوسری پارٹی کے پاس بھی راجیہ سبھا میں اسکے دو ممبر تھے۔ کیا انہوں نے دفعہ 370 کا دفاع کیا؟ انہوں نے تو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دینے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی۔ کیا ان نام نہاد نمائندوں نے اپنے 5 سالہ دور میں عوام کے لیے کوئی معاشی پیکج حاصل کیا؟ کیا انہوں نے جیلوں میں بند لوگوں کی رہائی کو یقینی بنانے کی کوئی کوشش بھی کی؟ اگر نہیں تو پھر آپ انہی پارٹیوں کے امیدواروں کو ووٹ کیوں دیں گے؟ ‘‘

انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں ’’مستقل امن، پائیدار خوشحالی اور مساوی ترقی‘‘ کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ہم اپنے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے روزگار کے مواقعے پیدا کریں گے، اور جموں کشمیر میں موثر ترقی کےلئے بنیادی ڈھانچہ تعمیر کریں گے۔‘‘

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  پارٹی کے صوبائی صدر اور سرینگر میں لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی امیدوار، محمد اشرف میر نے کہا، ’’اپنی پارٹی کو جب عوامی مینڈیٹ حاصل ہوگا تو وہ یہ بات یقینی بنائے گی جموں کشمیر کے لوگوں کو وہ تمام حقوق حاصل ہوں، جو ملک کا آئین فراہم کرتا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ ہم جیل میں بند لوگوں کو ان کے گھروں میں واپس لائیں گے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ معمول کی زندگی گزار سکیں۔‘‘

اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری اور محمد اشرف میر کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، اُن میں نجیب نقوی، غلام محمد میر، خالد بڈھانہ، طلعت مجید، عمر جان، منظور احمد گنائی، میر الطاف، محترمہ منشا جی، محترمہ میما جی،  اوتار سنگھ جی، رفیق بلوٹ، عبدالرشید گوجری، شبیر مستانہ، ریاض احمد بڈھانہ، مس دیویندر کور، محمد ایوب بندہ، طارق احمد بٹ، ارشد حسین ڈار، آصف ریشی، غلام رسول، مشتاق احمد، عابد احمد، انجینئر  دلجیت سنگھ، کلونت سنگھ، سردار درباری سنگھ، نذیر احمد گنائی، سجاد احمد شیخ، نذیر چیچی، ماسٹر کلونت سنگھ، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے ’ہندوستانی ثقافت و روایت کے تحفظ میں جدید تعلیم کا کردار ‘کے موضوع پر سمینار سے خطاب

Next Post

آئی جی پی کشمیر کا جنوبی کشمیر کا دورہ کیا،  شوپیاں، پلوامہ اور اونتی پورہ میں انتخابی تیاریوں، لائن آڈر منظر نامے اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

Related Posts

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

Next Post
آئی جی پی کشمیر کا جنوبی کشمیر کا دورہ کیا،  شوپیاں، پلوامہ اور اونتی پورہ میں انتخابی تیاریوں، لائن آڈر منظر نامے اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

آئی جی پی کشمیر کا جنوبی کشمیر کا دورہ کیا،  شوپیاں، پلوامہ اور اونتی پورہ میں انتخابی تیاریوں، لائن آڈر منظر نامے اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

خانہ گنڈ آری پل کے نجی سکول میں عزت افزائی کے تقریب منعقد

خانہ گنڈ آری پل کے نجی سکول میں عزت افزائی کے تقریب منعقد

ترال کے لوگوں نے پہلے بھی ہمیں ساتھ دیا اور آج بھی الہانہ استقبال کیا: محبوبہ مفتی

ترال کے لوگوں نے پہلے بھی ہمیں ساتھ دیا اور آج بھی الہانہ استقبال کیا: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail