سرینگر//19جون
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہیوگام کے عالمی دن پر وزیر عظم کا دورہ جموںو کشمیر کے عوما کے لئے فخر کی بات ہے اور اس مرکزی تقریب میں تقریباً7ہزار لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو جموں و کشمیر کا دو روزہ دورے پر کل شام سرینگر پہنچیں گے جو ان کی تیسری مدت میں پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ 10ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کے موقع پر ہے، جس کے دوران وہ نوجوانوں کے ایک پروگرام میں شامل ہوں گے۔وزیر عظم کے دورے کے حوالے سے سرینگرمیں لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے اس تقریب کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد یوگا کے فوائد کو فروغ دینا اور شرکاءمیں اتحاد اور بھلائی کے احساس کو فروغ دینا ہے۔دریں اثناءتقریب کی تیاریاں زوروں پر ہیں، سیکیورٹی، لاجسٹکس اور شرکاءکی رہائش کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ خطے کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کو قومی اور بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کرنے کی خواہشمند ہے۔یوگا کی عالمگیر اپیل کو فروغ دیتے ہوئے جموں و کشمیر کی ثقافتی اور قدرتی شان و شوکت کو اجاگر کرتے ہوئے اس تاریخی واقعہ کی طرف خاص توجہ مبذول ہونے کی امید ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ دورہ وزیر عظم نرندر مودی کو تیسری بار ویزر عظم بنے کے بعد پہلا دورہ ہے ۔ اس دوران وزیر عظم کے دورے پیش نظر شہر سرینگر کو سیکورٹی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ شہر میں اضافی نفری کو تائنات کیا گیاب ہے جبکہ پولیس اور نیم فوجی دستے راہ گیروں ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار لوگوں سے پوچھ تاچھ کر رہی تھی اور ان کے گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جا رہی تھی ۔ جبکہ شہر کے اندر داخل ہونے والے ہرایک سڑک پر خصوصی ناکے بھی لگائے گئے ہیں ۔