بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

وزیراعظم کی قیادت میں10ویں بین الاقوامی یوگادن کی تقریب سرینگر میں منعقد

یوگا کے تئیں جموں و کشمیر کے لوگوں کاآج کا جوش و جذبہ ہمیشہ کے لیے امر ہو جائے گا: نریندر مودی

by Srinagar Mail
21/06/2024
A A
وزیراعظم کی قیادت میں10ویں بین الاقوامی یوگادن کی تقریب سرینگر میں منعقد
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
سرینگر:۲۱؍جون
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوگا کے عالمی دن کے موقع پرشہر آفاق ڈل جھیل کے کنارے منعقدہ یوگا پروگرام کی قیادت کی اور یوگا کے فوائد اور زندگی پر اس کے اثرات کے فوائد اجاگر کئے ۔ انہوں یوگا کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوگا اس مصروف زندگی اور اطلاعات کی کثرت سے متاثر ذہن کو ارتکاز کی طاقت فراہم کرتا ہے۔ اس سے صحت اچھی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یوگا سے متاثر سیاحت میں اضافہ ہو رہا ہے جو کاروبار اور روزگار میں بھی تعاون کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی طرف سے یوگا کے تئیں آج کاجوش و جذبے اور عزم کا لوگوں کے ذہنوں میں امر ہو جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بارش کے موسمی حالات جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی، لوگوں کے جذبے کو کم کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے خود اور معاشرے کے لیے زندگی کی جبلت بننے میں یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یوگا کے فوائد اس وقت حاصل کیے جاسکتے ہیں جب یہ روزمرہ کی زندگی سے منسلک ہوجائے اور ایک آسان شکل اختیار کرے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مراقبہ، جو یوگا کا حصہ ہے، اپنے روحانی اثرات کی وجہ سے عام لوگوں کو خوفزدہ کر سکتا ہے، تاہم اسے چیزوں پر ارتکاز اور توجہ کے طور پر آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ارتکاز اور توجہ کو مشق اور تکنیک سے پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ دماغ کی یہ حالت کم از کم تھکاوٹ کے ساتھ بہترین نتائج دیتی ہے اور خلفشار سے بچنے میں مدد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روحانی سفر کے علاوہ مراقبہ خود کی بہتری اور تربیت کا ایک ذریعہ ہے۔وزیراعظم نے کہا یوگا اتنا ہی اہم، قابل اطلاق اور خود کے لیے اتنا ہی طاقتور ہے جتنا کہ یہ سماج کے لیے ہے”، وزیر اعظم نے زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب معاشرہ یوگا سے فائدہ اٹھاتا ہے تو پوری انسانیت کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے ملک کے مشہور سیاحتی مراکز میں یوگا پر تصویر کشی یا ویڈیو بنانے کے حوالے سے مصر میں منعقدہ مقابلے کے بارے میں ویڈیو دیکھنے کو یاد کیا اور اس میں حصہ لینے والوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ "اسی طرح یوگا اور سیاحت جموں و کشمیر میں روزگار کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتے ہیں”، وزیر اعظم نے روشنی ڈالی۔ تقریب کے بعدوزیراعظم نے شرکا کے ساتھ سلفیاں بھی لیں ۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

رفیع آباد میں 2غیر ملکی ملی ٹنٹوں کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی: فوج

Next Post

JKPCC کے پہاڑی سیل نے میٹنگ کی

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post
JKPCC کے پہاڑی سیل نے میٹنگ کی

JKPCC کے پہاڑی سیل نے میٹنگ کی

کشمیر میں لوگوں نے عید الاضحی پر 72کروڑ روپے کا گوشت کھایا

کشمیر میں لوگوں نے عید الاضحی پر 72کروڑ روپے کا گوشت کھایا

9 مارچ تک موسم خراب رہنے کا امکان

شوپیان کے پیر کی گلی میں غیرمتوقع برفباری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail