سرینگر//وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے کنگن علاقے میں گزشتہ رات ملی ٹینٹوں کے ایک حملے میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔اس دوران جموںو کشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گاندربل حملے پر پاکستان اور دہشت گردوں کو سخت لہجے میں خبردار کیا ہے۔کشمیرنیوز سروس کے این ایس کے مطابق فاروق عبداللہ نے واضح طور پر کہا کہ کشمیر کسی قیمت پر پاکستان نہیں بنے گا۔ انہوں نے گاندربل دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے حکمرانوں کو خبردار کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ درندوں نے ان کو شہید کیا۔ یہ بہت دردناک ہے کیا درندوں کو لگتا ہے کہ یہاں پاکستان بنے گا؟ کئی سالوں سے ہم دیکھ رہے ہیں۔ میں پاکستان کے حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ واقعی ہندوستان سے دوستی چاہتے ہیں تو وہ یہ سلسلہ بند کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ مزدور یہاں روز گار کمانے کے لئے آتے ہیں کچھ پسوں کو گھر بیجتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہم نے اس حملے میں ایک ڈاکٹر کو بھی کھویا ہے جو لوگوں کی خدمت کر رہا تھا انہوں نے کہا ان حملوں سے کشمیر کے لوگ مصیبت سے دو چار ہوتے ہیں ۔سال1947سے آپ نے قبائلی بیجے بے گناہوں کو مروایا کیا پاکستان بنا۔نہیں بنے گا نہیں بنے گا نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے ان نا پاک حرکتوں سے کشمیر عوام مصیبت میں آتا ہے۔انہوں نے کہا اس کے سخت نتائج ہوں گے اگر یہ سلسلہ بند نہیں ہوگا۔