بڈگام/21 نومبر2024ئضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے آج شیخ العالم ہال سینٹر فار سکل ڈیولپمنٹ میں جاری کام کے مقام پر جائزہ لیا۔
پی ڈبلیو (آر اینڈ بی) محکمہ کے ذریعے انجام دیئے جانے والے اس پروجیکٹ کا مقصد بڈگام کو ایک مربوط سکل ڈیولپمنٹ سینٹر فراہم کرنا ہے جس کا اِستعمال نوجوانوں کے لئے متعدد تربیتی اور ہنر مندی کے سیشنوں ، جاب میلوں کے لئے جگہ ، بیداری پروگراموں اور بڈگام کے شہریوں کے لئے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے لئے کیا جاسکتا ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے دورے کے دوران منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیا اور اَفسران سے کہا کہ وہ تعمیر ات میں معیار کو برقرار رکھیں اور شمولیت کو فروغ دینے کے لئے قابل رَسائی خصوصیات کو یقینی بنائیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنرکے ہمراہ اے ڈِی ڈِی سی بڈگام، اے ڈِی سی بڈگام، سی پی او بڈگام، آر اینڈ بی ڈویژن بڈگام کے اَفسران، متعلقہ جے ای اور دیگر شراکت دار بھی تھے۔