اے اِی جے اے کے اور اے ایس ایم اِی اے کے نے مائیگرنٹ ملازمین کا مسئلہ اُٹھایا
جموں/27 نومبر2024ئجموں و کشمیر کے مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے متعددوفود نے آج نائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری سے ملاقات کی۔آل ایمپلائز جوائنٹ ایسوسی ایشن کشمیر (اے اِی جے اے کے) اور آل سکھ مائنارٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیر (اے ایس ایم اِی اے کے) کے وفد نے اُن کی چیئرپرسن جگمیت کور بالی کی قیادت میں اقلیتی کمیونٹی بالخصوص جموں و کشمیر کی ملازم کمیونٹی سے متعلق مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرپرسن نے اقلیتی کمیونٹی کے لئے مو¿ثر نمائندگی اور سپورٹ کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔میٹنگ میں روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت اور سماجی اِنصاف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن نے اقلیتی کمیونٹی کواَپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔تریکوٹہ نگر ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے عوامی مقامات اور سہولیات کی اَپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کا مسئلہ اُٹھایا۔