شوپیان/27 نومبر2024ئوزیربرائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج ضلع شوپیاں کا دورہ کیا اور ضلع بھر میں مجموعی ترقیاتی منظرنامے اور فلاحی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دورانِ میٹنگ وزیر موصوفہ نے شیخ ٹرینز برج، پولی تکنیک کالج، جی ڈی سی زینہ پورہ، ٹرانزٹ اَقامتی سہولیات، اِنڈسٹریل اسٹیٹ اگلر، اِنڈسٹریل اسٹیٹ ٹرینز، ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس، پی آر آئی رہائش، ڈِسٹرکٹ ہسپتال شوپیاں میں 50 بستروں پر مشتمل کریٹیکل کیئر بلاک اور اسی طرح کے دیگر منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایم ایل اے شوپیاں شبیر احمد کلے، ایم ایل اے زینہ پورہ شوکت حسین گنائی، ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں محمد شاہد سلیم ڈار، ڈائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ڈائریکٹر کالجز جموں و کشمیر، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کشمیر، مختلف محکموں کے ضلعی اور سیکٹورل افسران بھی موجود تھے۔