سری نگر/27 نومبر2024ئ
چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج یہاں فلوری کلچر ڈیولپمنٹ سکیم لال منڈی میں’ہاٹ ہاو¿س‘ کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے فلوری کلچر ڈیولپمنٹ سکیم کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور متعلقہ اَفسران سے بات چیت کی۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے ادویاتی اور خوشبودار(ارومیٹک) پودوں کی کمرشل کاشت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ” اَدویاتی اور خوشبودار(ارومیٹک) پودوں کی تجارتی کاشت کو فروغ دینا“ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت 29 منصوبوں میں سے ایک ہے۔