مختلف مائیگرنٹ زُمروں کیلئے فلاحی اَقدامات کی عمل آوری کا بھی لیا جائزہ
جموں/یکم دسمبر2024ئچیف سیکرٹری نے آج ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بازآبادکاری اور تعمیر نو (ڈِی ایم آر آر اینڈ آر)محکمہ کی ایک تفصیلی میٹنگ منعقد کی تاکہ جموںوکشمیر میں آفاتِ سماوی سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اَقدامات کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، محکمہ ڈِی ایم آر آر اینڈ آر ، صوبائی کمشنر کشمیر و جموں ، ریلیف کمشنر اور محکمہ کے دیگر متعلقہ اَفسران اور دیگر متعلقین نے حصہ لیا۔اِس موقعہ پراَتل ڈولو نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ مختلف آفات کے حوالے سے ایکشن پلان بنانے کے لئے مزید تیاری کرے جو یوٹی کو خطرہ ہے۔ اُنہوں نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (اِی او سی) کو رواں مالی برس کے آخیر تک فعال بنانے پر زور دیا کیوںکہ اس نے آفات کے وقت اپنا رول ادا کیا ہے۔