جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

 بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، پہاڑی راستے آمدورفت کیلئے بند

جموں وکشمیرمیں 8اور9دسمبر کو برف وباراں کاایک اور مرحلہ متوقع یخ بستہ ہوائیں اور سردی کی لہربرقرار

by Srinagar Mail
03/12/2024
A A
یکم نومبرکی درمیانی رات ہلکی برف وباراں کاامکان
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

معمول کی عوامی نقل وحمل ،کاروباری سرگرمیاں محدود اور دورانیہ بھی کم
سری نگر:۳،دسمبر :جے کے این ایس : وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی، جب کہ منگل کو کچھ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی،جسکے نتیجے میں بانڈی پورہ ،گریز اور سری نگر لداخ سڑکوں سمیت کئی سڑکیں برف جمع ہونے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں۔اس دوران صبح اورشام کے وقت گہری دُھند کیساتھ ساتھ دن بھر یخ بستہ اور برفانی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے ،جسکے نتیجے میں پوری کشمیر وادی میں شدیدسردی کی لہر برقرارہے۔سردی کی جاری لہرنے کشمیر میں معمول کی سرگرمیوںکو اثرانداز کردیاہے کیونکہ عوامی نقل وحمل کم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں محدود اور دورانیہ بھی کم ہواہے۔ پیراومنگل کی درمیانی رات درجہ حرارت میں قدرے بہتری کے باوجود پورا کشمیر سرحدی کی لپیٹ میں ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگر نے 7دسمبرتک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے 8اور9دسمبر کوالگ تھلگ مقامات پرہلکی بارش اوربرف باری کاامکان ظاہر کیاہے تاہم موسمیاتی مرکز نے کہاکہ رواں ماہ کی 14تاریخ تک کسی بڑی موسمی سرگرمی کاامکان نہیں ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی، جب کہ منگل کو کچھ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ گریز، گلمرگ، سونمرگ، کرناہ اور زوجیلا پاس سمیت بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ ،گریز اور سری نگر لداخ سڑکوں سمیت کئی سڑکیں برف جمع ہونے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ برف صاف کرنے کا آپریشن آج صبح شروع کیا گیا ہے تاکہ اسے بحال کیا جا سکے اور سڑکوں کو صاف کیا جا سکے۔اس دوران پیراورمنگل کی درمیانی رات درجہ حرارت میں قدرے بہتری رہا تاہم صبح اورشام کے وقت بشمول پورے دن یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کازوربرقرارہے ۔سری نگر سمیت پوری کشمیر وادی میں منگل کو بھی صبح سے ہی سورج بادلوں کے پیچھے چھپا رہا جبکہ اس دوران یخ بستہ ہوائیںچلنے سے لوگوںکو سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔صبح سویرے دکانات پر پہنچنے والے تاجروں اور تعمیراتی کاموں پر پہنچنے والے کاریگروں اور مزدوروںنے سردی سے راحت پانے کیلئے لکڑیاں اور کاغذ کے ڈبے جمع کرکے آگ جلائی ۔ منگل اور بدھ کی درمیانی برف وباراں کی پیش گوئی کے بیچ موسمیاتی ماہرین نے مغربی ہواﺅں کی آمد کے نتیجے میں 8دسمبرکی شام سے 9دسمبرکی صبح تک جموں و کشمیر میں الگ تھلگ مقامات پر بارش اور برف باری کے ایک اورمرحلے کا امکان ہے ۔موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق8 دسمبر کو ایک اور گیلے اسپیل کی توقع ہے، جسکے دوران اونچائی والے مقامات اور الگ تھلگ نچلے علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز نے بتایاکہ ایک متوقع ویسٹرن ڈسٹربنس سے پہلے جموں و کشمیر میں ہلکی بارش اور برف باری ہونے کی توقع ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگر نے پیش گوئی کی ہے کہ ایک کمزور ویسٹرن ڈسٹربنس خطے کو متاثر کرے گی، پیر کی شام سے منگل کی صبح تک اونچائی والے مقامات اور بکھرے ہوئے علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ اس کے بعد خشک موسم کی واپسی متوقع ہے، جو 7 دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ رواں ماہ کی 14تاریخ تک کسی بڑی موسمی سرگرمی کاامکان نہیں ہے ۔اس دوران پیراورمنگل کی درمیانی رات وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں بہتری پائی گئی لیکن خطے میں سردی کی صورتحال برقرار ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق درجہ حرارت میں قدرے بہتری آئی ہے لیکن زیادہ تر مقامات پر معمول سے کم ہے۔ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ،سونہ مرگ اور شوپیان، خطے میں سب سے سردترین مقامات رہے،جہاں پیراور منگل کی درمیانی رات درجہ حرارت بالترتیب منفی2.4،منفی2.8 اورمنفی1.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد پہلگام میں پیراورمنگل کی درمیانی رات درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیف اِنجینئر بجلی کی صارفین کو تمام ہیٹنگ گیجٹس کو ایک ساتھ چلانے سے گریز کرنے کی اپیل

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ داخلہ کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ داخلہ کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ داخلہ کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ شہری ہوا بازی کے کام کاج کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ شہری ہوا بازی کے کام کاج کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ شہری ہوا بازی کے کام کاج کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے صحت خدمات کی مکمل ڈیجیٹلائزکرنے پر زور دیا نرسنگ اور پیرا میڈیکل کورسز میں داخلوں کا بھی جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail