جموں/10دسمبر2024ئوزیر برائے خوراک، شہری رسدات و امورِ صارفین، ٹرانسپورٹ، سائنس و ٹیکنالوجی، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، اَمورِ نوجوان و کھیل کود اور اے آر آئی اینڈ ٹریننگ ستیش شرما نے آج جموںوکشمیر ریجنل آفس نبارڈ کا دورہ کی اِس موقعہ پرچیف جنرل منیجر ( سی جی ایم ) نبارڈ جے اینڈ کے ریجنل آفس بھلا مودی سری دھر، جنرل منیجر وِکاس متل اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔ دورے کے دوران وزیر موصوف کو جموں و کشمیر کی ترقی کو فروغ دینے اور دیہی کمیونٹیوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے نبارڈ کی طرف سے اُٹھائے گئے مختلف اَقدامات سے متعلق جانکاری دی گئی۔ ستیش شرما نے نبارڈ کی دیرپایت اور مقاصد کو پورا کرنے کے سلسلے میں مداخلتوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے نبارڈ کے اَقدامات میں گہری دِلچسپی کا اِظہار کیا اور دیہی جموں و کشمیر کے سماجی و اِقتصادی تانے بانے کو تبدیل کرنے میں اِس کی کوششوں کی ستائش کی۔ اُنہوں نے نبارڈ کو مشورہ دیا کہ وہ پروگراموں کے نتائج پر مبنی عمل آوری پر توجہ مرکوز کرے۔