جموں/13دسمبر2024ئ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج نوجوان نسل کو درپیش شدید دباو¿بالخصوص تعلیمی کامیابی حاصل کرنے کی غیر حقیقی توقعات پر روشنی ڈالی جس کے بارے میں اُن کا ماننا ہے کہ اس سے ان کا بچپن چھین لیا جاتا ہے اور خوشی کے لئے کوئی جگہ نہیں چھوڑی جاتی ہے۔اُنہوں نے جموں کے کنونشن سینٹر میں منعقدہ امر اجالا کے بھاویہ شاتر سمن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے زندگی کے لئے متوازن نقطہ نظر پر زور دیا اور طلباسے کہا کہ وہ سیکھنے کو اَپنائیں، جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رہیں اور نصابی کتابوں سے آگے پڑھنے کو ترجیح دیں۔اِس ہائی سکول اور اِنٹرمیڈیٹ کلاسوں کے ہونہار طلبا¿کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں وزرا¿ جاوید احمد رانا اور ستیش شرما، وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی، پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم،ایگزیکٹیو ایڈیٹر امر اجالا اندو شیکھر پنچولی، سینئر افسران، مختلف اِداروں کے طلاب اور ان کے والدین نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی عمر عبداللہ نے کہا،”ہمارے لئے، ہمارا وقت گزر رہا ہے۔ لیکن زندگی سیکھنے کا ایک مسلسل سفر ہے۔“اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ تعلیم صرف تعلیمی اِداروں تک محدود نہیں ہے بلکہ زندگی کے تجربات سے بھی اخذ کی جاتی ہے۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دوسروں کی غلطیوں سے سیکھیں اور رہنمائی حاصل کریں۔اُنہوں نے ذاتی طور پر ایوارڈ حاصل کرنے والوں کواسناد اور میڈل دئیے۔