جموں/13دسمبر2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جنرل زورآور سنگھ آڈیٹوریم میں کے سی اِنٹرنیشنل سکول جموں کے سالانہ دِن کی تقریب سے خطاب کیا۔ اُنہوںنے سکول کی اِنتظامیہ ، اَساتذہ اور طلبا¿ کو مُبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوںنے اَپنے خطاب میں طلبا¿ کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دی۔ اَپنے آپ پر اعتماد کریں اور اَپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے توجہ اور اِستقامت سے سخت محنت کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”میں نے ہمیشہ نوجوانوں کی توانائی، اِختراع اور عزم کی سراہنا کی ہے اور میں دیکھ رہا ہوں کہ ہمارے نوجوان تبدیلی میں سب سے آگے ہیں۔“اُنہوں نے کہا کہ نوجوان خوف کے بغیر، رشوت سے پاک اور ترقی پر مبنی جدید معاشرہ چاہتے ہیں۔ تاہم کچھ قوتیں اَب بھی ملک کے اندر سرگرم ہیں اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور پورے معاشرے کو متحد ہوکر ایسے عناصر کو شکست دینی ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ وشو اگورو کے طور پر ہندوستان کے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے اور خود کو اُن آبا ءاجداد کے حقیقی جانشین ثابت کرنے کے مشترکہ مقصد کے ساتھ آگے بڑھیں جنہوں نے نالندہ ، تکششیلا ، وکرم شیلا جیسے تعلیم کے عظیم مراکز قائم کئے تھے۔