جموں/22دسمبر2024ئوزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے آج گجر اور بکروال پی جی بوائز ہوسٹل جموں میں سہولیات کا جائزہ لیا۔اپنے دورے کے دوران اُنہوںنے طلبا¿ سے بھی بات چیت کی اور اُن کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنا وقت اور توانائی مزید نتیجہ خیز سرگرمیوں کے لئے وقف کریں۔اِس موقعہ پر وزیرموصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت رہنے والوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور طلبا¿ کمیونٹی کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے۔جاوید احمد رانانے ہوسٹل میں طلبا¿ کی مدد کی مختلف خدمات بشمول لائبریری، ہوسٹل کی سہولیات، کتابوں کا اچھا ذخیرہ¿ اور دیگر طلباءکی فلاحی خدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے ڈائریکٹر قبائلی امور کو ہدایت دی کہ وہ طلباءکمیونٹی کے فائدے کی خاطر بہتر سہولیات کے لئے ایکشن پلان تیار کریں تاکہ طلبا¿ کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس اَقدام کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے بچوں کے لئے تعلیمی سہولیات کا دائرہ کار بڑھانا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ منتخب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہاُنہوں نے طلبا¿ کو پڑھنے کی عادات پیدا کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ پڑھنے سے علم کی بنیاد اور حکمت میں اِضافہ ہوتا ہے۔