جموں/22دسمبر2024ئمرکزی وزیربرائے ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی بھوپندر یادو کی جانب سے 21 دسمبر 2024 کو”اِنڈیا اسٹیٹ آف فارسٹ رپورٹ 2023 (آئی ایس ایف آر 2023)“ کے اِجرا¿ سے ہی جموںوکشمیر یوٹی کے لئے 03 مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔جموں و کشمیر تمام ریاستوں اور یوٹیزمیں سب سے زیادہ بڑھنے والا ذخیرہ¿ 296.22 سی یو ایم / ہیکٹر ہے۔اس کے بعد ہماچل پردیش دوسرے نمبر پر ہے جس کے پاس 219.46 سی یوایم/ ہیکٹر ہے۔جموںوکشمیر یوٹی میں سب سے زیادہ کاربن سٹاک/ہیکٹر 174.10 ٹن / ہیکٹر ہے۔ جموںوکشمیر یوٹی نے جنگلات کے احاطہ میں بھی 34.78 مربع کلومیٹر کا اِضافہ کیا ہے۔