سری نگر/23دسمبر2024ئہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ کشمیر نے آج رجسٹرڈ کاریگروں پر زور دیا کہ وہ پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا (پی ایم کے وِی وائی) 4.0 کے تحت ہنر کی اَپ گریڈیشن کے لئے تربیت کا اِنتخاب کریں۔ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کے ایک ترجمان نے آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ پی ایم کے وائی 4.0 کے تحت چاردستکاریوں کا اِنتخاب کیا گیا ہے جس کے تحت کاریگروں کو جموں و کشمیر کے مشہور دستکاری اور ہینڈلوم سیکٹر کو مزید فروغ دینے کے لئے ان کی روزگار کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی تربیت دی جائے گی۔ ان دستکاریوں میں پیپر ماشی، تانبے کے برتن ، زری اور پتھر کی نقش و نگار شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس کے علاوہ فروخت کو بڑھانے کے لئے کاریگروں کو مرچنڈائزنگ میں بھی حساس بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پہلی قسط میں 650 کاریگروں کو تربیت دی جائے گی اور وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔