سری نگر/24دسمبر2024ئوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صوبہ کشمیر میں ضروری خدمات کی بلاتعطل فراہمی اور اہم تنصیبات کے کام کاج کو یقینی بنانے کے لئے آج یہاں سول سیکرٹریٹ سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں مختلف محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ سخت سردی کی صورتحال بالخصوص وادی ¿کشمیر اور صوبہ جموںکے برف پوش علاقوں میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تیاری کی جاسکے۔میٹنگ میںنائب وزیرا علیٰ سریندر کمارچودھری، وزیربرائے صحت سکینہ اِیتو، وزیربرائے جل شکتی و قبائلی امور جاوید احمد رانا، وزیربرائے زراعت و دیہی ترقیات وپنچایتی راج جاوید احمد ڈار، وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و امورِ صارفین و ٹرانسپورٹ ستیش شرما اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں کے موسم سرما کی تیاریوں کے اَقدامات کا محکمہ وار جائزہ لیا۔اُنہوں نے شدید موسمی حالات میں عوام کی تکلیف کو کم کرنے کے لئے ایک مضبوط میکانزم کی ضرورت پر زور دیا۔