جموں/24دسمبر2024ئچیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے صحت و طبی تعلیم محکمہ کی ایک میٹنگ میں متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ سال2025ءکے آخیر تک جموںوکشمیر کو تب دِق ( ٹی بی) سے پاک بنانے کے لئے انتھک کوششیں کریں جیسا کہ پی ایم ٹی بی مُکت بھارت ابھیان کے تحت تصور کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ،پرنسپل جی ایم سی جموں و سری نگر ،ایم ڈی جے کے ایم ایس سی ایل ، ڈائریکٹر ہیلتھ جموں ، ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر ،سٹیٹ ٹی بی آفیسر کشمیر و جموں اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں اِس بیماری کے واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے جموں و کشمیر کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لئے رابطے کا پُرجوش سراغ لگانے ، بھرپور نمونے لینے اور کمیونٹی کی شمولیت پر زور دیا۔