سید اعجاز
سرینگر//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ایس وائی نقاش نے تحصیل ترال اور آری پل تحصیلوں میں قائم متعدد سرکاری دفاتر کا جمعرات کے روزاچانک دفتری اوقات کے دوران معائنہ کیا ۔اس دوران انہوں نے مختلف ملازمین کو دفاتر میں غیر حاضر یا دیر سے دفتر پہنچتے ہوئے پایا ہے۔اے ڈی سی نے بتایا ان تمام ملاز مین کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی جو دیر سے دفتر آنے اور سویرے نکلنے کے عادی ہوں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کشمیر نے بتایا کہ موسم سرماخاص کر چلہ کلان کے ان سخت ایام میں لوگوںکے مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے عوامی مشکلات کو دور یا کم کرنے میں ہر ملازم کودفتر اوقات کے دوران مشکلات کے ازالے کے لئے حاضر رہنا چاہے۔ انہوں نے کہا صبح 10بجے سے شام4:30تک تمام دفتری اوقات تک عملہ دفاتر میں موجود رہنا چاہے انہوں نے بتایا فیلڈ عملے کے ڈیوٹی کے حوالے سے ایک شیڈول باضابط طور جاری کر کے اس پر سختی سے عمل کی جائے گی ۔انہوں نے مزید بتایا دیر دفتر پہنچنے والے یا سویرے نکلنے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اے ڈی سی نے تمام محکموں کے ملازمین کو وقت پر دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے ۔اے ڈی سی نے محکمہ جل شکتی کے ملازمین کے رول پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیں ہر جگہ کام کرتے ہوئے دیکھا ہے تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔