ترال//معروف سماجی کارکن اور سابق ٹریڈ یونین لیڈر پشویندر سنگھ نے سائموہ بالا ہردومیر، واتل آرہ، ترال پر انتہائی اہمیت کے حامل رابط پل کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے بتایا میں نے حال ہی میں ایک میٹنگ میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے، ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائک سے ملاقات کی اور انہیں پل کو فوری طور تعمیر کرنے کی اپیل کی ہے ۔میٹنگ کے دوران ایم ایل اے رفیق احمد نائیک نے وفد کو یقین دلایا کہ نالہ پر پل تعمیر کیا جائے گا، اس اہم بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی کی وجہ سے مقامی باشندوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹا جائے گا۔ پشویندر سنگھ نے بتایا اس پل کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو مدد ملے گی۔پ±ل کی تعمیر سے رابطے میں بہتری، نقل و حمل کی سہولت، اور علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے مجموعی معیار زندگی میں بہتری کی توقع ہے۔ یہ منصوبہ مقامی کمیونٹی کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرے گا، جو کہ نالے پر قابل بھروسہ کراسنگ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔سابق ٹریڈ یونین لیڈر نے بتایا یہ پل انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسکی تعمیر سے مقامی لوگوں کو راحت نصیب ہوگی ۔