سری نگر، 31 دسمبر:وادی کشمیر میں چند روز کی راحت کے بعد شدید سردی کی لہرنے پھر ایک بار شدت اختیار کی ہے۔اس سلسلے میں جموں، کشمیر اور لداخ کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، درجہ حرارت زیرو تک گر گیا ہے، جب کہ سری نگر منفی 3.5ڈگری سینٹی گریڈ، گلمرگ11ڈگری سینٹی گریڈ پر کانپ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت -3.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں -7.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور پہلگام میں -8.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ کپوارہ 01 ڈگری سینٹی گریڈ پر نسبتاً زیادہ گرم تھا، جبکہ کوکرناگ میں -5.6 ڈگری سینٹی گریڈ دیکھا گیا۔مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونمرگ بالترتیب -11.5 ° C اور -7.4 ° C ریکارڈ کیے گئے۔دوران شب موسم صاف رہنے کے نتیجے میں اکثر علاقوں میں سڑکوں پر برف کا پانی جم گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی نئے سال کے پہلے ہفتے میں مزید برف باری کے امکان کو ظاہر کیا ۔