سری نگر/30دسمبر2024ئچیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس تاشی ربستن نے آج جسٹس سنجیو کمار، جسٹس سندھو شرما، جسٹس رجنیش اوسوال، جسٹس وِنود چٹرجی کول، جسٹس سنجے دھار، جسٹس پونیت گپتا، جسٹس جاوید اِقبال وانی اور جسٹس محمد اقبال وانی ،جسٹس اکرم چودھری، جسٹس راہل بھارتی، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی، جسٹس وسیم صادق نرگل، جسٹس راجیش سیکھری اور جسٹس محمد یوسف وانی، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی موجودگی میں لداخ کے لیہہ کے میلونگ تھانگ میں جدید ترین ہائی کورٹ گیسٹ ہاو¿س کا ورچوئل اِفتتاح کیا۔ اِفتتاحی تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ کے مشیر ڈاکٹر پون دیو کوتوال بھی موجود تھے۔ 12.42 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوئے گیسٹ ہاو¿س میں آٹھ سوئٹ، آٹھ ڈیلکس کمرے اور تین اِضافی کمرے ہیں۔ گیسٹ ہاو¿س میں ایک اندرونی لاو¿نج ، کھانے کا کمرہ اور دفتر ہے جس میں اِس کے مکینوں کے لئے آرام کو یقینی بنانے کے لئے ایئر کنڈیشن کی سہولیت موجود ہے۔ گیسٹ ہاو¿س کے عملے کے لئے ایک علیحدہ رہائش گاہ قریب ہی تعمیر کی گئی ہے۔