سید اعجاز
اونتی پورہ//جنوبی کشمیر کے پولیس ضلع اونتی پورہ میں پچھلے سال میں پولیس نے منشیات کے کار بار اور استعمال کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے ۔پولیس کی جانب سے سے جاری اعداد شمار کے مطابق ضلع میں بیتے سال کے دوران کل73معاملات درج کئے گئے جن میں 109منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے اس دوران9جائیدادوں کو قرق کیا گیا۔پولیس نے بتایا قرق جائیداد کی قیمت15363529روپے تک کا ہے۔پولیس نے بتایاNDPSکے تحت12افراد کو جیل بیج دیا گیا۔جبکہ25کنال اراضی پر کاشت کی گئی خشخاش کو تباہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید جانکاری فراہم کرےے ہوئے بتایا کہ انہوں82.40کلو گرام ممنوعہ منشیات مادہ،32.57ہیروئن،28.746کلو گرام پھکی،spasmo proxvan2273چرس780گرام کوڈین103بوتل خاص طور شامل ہے ۔پولیس نے بتایا اونتی پورہ ترال،پانپور،ریشی پورہ اور کھریلو اور آری پل علاقوں میں پولیس نے منشیات کے استعمال ،کار بار کے مکمل صفایا کرنے کا عہد کیا ہے ۔اس دوران عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی منشیات مخالف کارروائیوں کو سراہا جا رہا ہے۔