سرینگر//جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں میں سنیچر کے روز لوگوں نے چلہ کلان کے منفی درجہ حرارت کے دوان ریکارڑ ہوا ہے جس دوران علاقے میں دن اور رات کے صاف موسم میں مارچ مہینے کی طرح برف پگل گیا 10ڈگری درجہ ریکارڑ ہوا ۔اس دوران معروف ماہر ارارضیات اور اسلاملک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے وائس چانسلر نے رات دیر گئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ یہ سب گرم ہوائیں داخل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے کوکرناگ کے ڈکسم ،شوپیان اور ترال کے کچھ بالائی علاقوں میں سنیچر کے روز بعد دو پہر بہترین گرمی محسوس کی گئی ہے اس دوران ہر مزکورہ علاقوں میں10ڈگری درجہ حرات ریکارڑ کیا گیا ہے ۔کچھ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ مارچ کی طرح برف پگل گیا ہے جبکہ رات میں آسمان صاف ہونے کے باجود نل یا آبی ذخائر منجمد نہیں ہوئے بلکہ رات بھر برف سے پانی نکلتا رہا ۔اس دوران ماہر ارضیات اور اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل رومشو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ،شوپیان علاقوں میں درجہ حرارت10ڈگری ریکارڑ ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ یہ اصل میںاچانک گرم ہواکی لہر داخل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے ۔انہوں نے دستیاب اعداد شمار کا حوالہ دیتا ہوا کہ گرم ہوا کی لہر2جنوری کو یہاں داخل ہوئی اور4جنوری کو بڑے پیمانے پر محسوس کیا گیا ہے۔