سرینگر//جموںو کشمیر میں جو تہس اور نہس اور بر بادی ہوئی ہے اس سب کا زمہدار موجودہ وقت کی اپوزیشن پارٹیاں ہے جبکہ ریزر ویشن پالیسی پر احتجاج کرنے والے تمام لوگ سستی شہرت حاصل کرنا چاہاتے ہیں ۔لوگوں نے 10سال میں متعدد مسائل دیکھئے ہیں اس لئے انہیں موجودہ سرکار کا کام نظر نہیں آرہا ہے ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر سر کار کی وزیر صحت سکینہ ایتو نے جموں میں منگل کے روز ایک انٹر ویوں میں کیا ہے ۔کشمیر نیوزسروس( کے این ایس ) کے مطابق سکینہ ایتو نے بتایا جس کسی کو بھی نجی سکول سے کوئی شکایات ہے وہ تحریری طور بھی ہمیں آگاہ کریں ہم کارروائی کریںگے ۔انہوں نے کہا سکول والے دائرے سے باہر آئیں گے تو سخت کارروائی ہوگی ۔انہوں نے بتایا والدین شکایت نہیں کر تے ہیں۔ وزیر نے مزیدکہا نجی لیب سنٹر والے من مانے طریقے سے لوٹ رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بہت جلد رپورٹ پیش کریں گے اور ریٹ شائع ہوں گے۔ انہوں نے کہا سرکاری اداروں میں باضباط طور ایک لسٹ مرتب کیا گیا ہے ۔ایوشمان بھارت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہسپتالوا کا بڑا رقم واجب الاد ہے جس کی وجہ سے پیسے کی کمی ہے ۔سکینہ ایتو نے بتایا میں اس حوالے سے جانکاری جمع کی جا رہی ہے اور دلی میں وزرات صحت کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ خالی اسمامیوں کو پر کرنے کے حوالے سے وزیر نے کہا ہے کہامتعدد اہم فیصلے لینے ہیں یہ ابھی ابتدا ہے اب تک دو ماہ مکمل نہیں ہوئے لیکن عمر عبد اللہ کی قیادت میں سرکار بہتر انداز میں کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ابھی یہ سب دکھے گا نہیں کیوں کہ لوگوں نے دس سال کے دوران مصائب اور پریشانیاں دیکھے ہیںاور اب لوگوں کو لگ رہا ہے کہ راتوں رات تمام مسائل کا حل ہونا چاہے لیکن راتوں رات نہیں ہوگا۔پہلے ہی572اسامیوں کو ایجنسی کو ریفر کیا گیا ہے ابھی کل ہیایک سو کے قریب مزید اسامیوں کو ریفر کیا گیا ہے ۔اولڈ ایج اوربیواﺅں ،ناتواں کے وظیفہ کے حوالے سے انہوں نے بتایا سرکار1000سے3000ہزار کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے لیکن اس میں وقت لگے کیوں کہ ابھی پیسے نہیں ہے اتنے لیکن سرکار کا وعدہ ہے ہم کریں وقت لگے گا ابھی ۔کشمیر میں جموں اور جموں میں کشمیر کے اساتذہ کی تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر نے بتایا کہ لوگوں نے مشکلات کا سامناکیا ہے انہوں نے بتایا سسٹم کو تہس نہس کیا گیا ہے ہم پریشان ہیں کہ شروعات کہاں سے کریں گے اور اختتام پزیر کہاں پر کریں گے ۔ سکینہ ایتو نے بتایا ہم سسٹم کو ٹریک پر لانے کی کوشش کرتے ہیںاور سب کو مل کر عوام کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے بجلی200یونٹ مفت اورچاول دوگنا پر کام چل رہا ہے ہم اپنے وعدے پر پابند ہیں۔اگر آج ہمارے پاس ریاست نہیں ہے اس کی زمہدار پی ڈی پی ہے۔ایتو نے بتایا پریشانیوں اور مشکلات کی زمہدار موجودہ وقت کی تمام سیاسی پارٹیاں نہیں ہے۔