سری نگر:9، جنوری:جے کے این ایس : لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ’خطرناک جرائم ،ملک دشمن سرگرمیوں اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں سزا کی شرح میں اضافے‘کیلئے مقررہ وقت میں تفتیش مکمل کرنے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ یکم جولائی 2024 کو نافذ ہونے والے تین نئے فوجداری قوانین کے موثر نفاذ کیلئے تفتیشی عملے کی صلاحیت سازی پر توجہ دینالازمی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو جموںمیں جموں کشمیر میں تین نئے فوجداری قوانین’بھارتیہ نیا سنہتا 2023، بھارتیہ شہری تحفظ سنہتا2023 اور بھارتیہ ساکشیہ ادھنیم 2023 کے نفاذ کا جائزہ لینے کےلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری اتل ڈلو ، ڈی جی پی نلین پربھات، پرنسپل سیکرٹری داخلہ چندرکر بھارتی،ڈی جی پی جیل خانہ جات دیپک کمار،اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹروکوآرڈینیشن ایم کے سنہا،لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، آئی جی پی ایچ کیو پی ایچ کیو بھیم سین ٹوٹی اور آئی جی پی کرائم ڈاکٹر سنیل گپتانے شرکت کی۔اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے یکم جولائی2024 کو نافذ ہونے والے نئے فوجداری قوانین کے موثر نفاذ کے لئے پولیس اہلکاروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی صلاحیت سازی اور تربیت کے لیے اٹھائے گئے جامع اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے فوجداری انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر گھناو ¿نے جرائم، ملک دشمن سرگرمیوں اور دہشت گردی سے متعلقہ واقعات میں سزا کی شرح میں اضافے کے لیے سرشار کوششوں پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمیں پولیس کی طرف سے کی جانے والی کارروائی میں شفافیت کو یقینی بنانا چاہیے اور تیز رفتار تفتیش اور مقدمے کی سماعت کے لیے مقرر کردہ ٹائم لائنز کو پورا کرنا چاہیے جیسا کہ نئے فوجداری قوانین میں کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزید ہدایت کی کہ نئے فوجداری قوانین کے پہلے اور بعد کے دور کا تقابلی مطالعہ کیا جائے اور مختلف محکموں بشمول انفارمیشن، ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر اور لیگل سروسز اتھارٹی کے اشتراک سے نئے فوجداری قوانین سے متعلق عوامی بیداری کیمپوں کےلئے کیلنڈر تیار کیا جائے۔ میٹنگ میں مختلف تکنیکی مداخلتوں کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت، ایس او پیز اور گائیڈ لائنز کے نوٹیفکیشن، ڈوگری اور کشمیری زبانوں میں نئے قوانین کا ترجمہ، ایف ایس ایل وین کی خریداری اور فرانزک ماہرین، جیل اہلکاروں اور عدالتی افسران کی تربیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ،سیکرٹری قانون، انصاف اور پارلیمانی امور اچل سیٹھی، ڈائریکٹر جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈمی سونیا گپتا،ایس آئی او این آئی سی جسکرن سنگھ مودی اور دیگر سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔