اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

چھہامہ رفیع آباد کے ایک کنبے کیلئے سری نگرجموں قومی شاہراہ مقتل گاہ

بیٹری چشمہ کے مقام پر ٹرک گہری کھائی میں گرگئی 2جواں سال بھائی لقمہ اجل ،کچھ سال قبل بڑابھائی بھی اسی شاہراہ پرازجان ،علاقہ ماتم کناں

by Srinagar Mail
10/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

بارہمولہ :۰۱، جنوری: : شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آبادعلاقے میں اُسوقت غم واندوہ کی لہردوڑ گئی ،جب یہاں یہ خبر پہنچی کی سری نگرجموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو دیررات بیٹری چشمہ کے مقام پرایک ٹرک کے گہری کھائی میں جاگرنے کے نتیجے میں 2سگے بھائی لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جموں سے سری نگرکی جانب آرہی لوہے سے لدی ایک ٹرک زیرنمبرJK04E-9110جمعرات کو دیررات بیٹری چشمہ کے مقام پرایک ٹرک کے گہری کھائی میں جاگرگئی،اوراس میں سوار رفیع آبادکے 2جواں سال سگے بھائیوںکی موت واقعہ ہوگئی ۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، اور جمعہ کی صبح 2لاشوں کوگہری کھائی سے نکال لیا گیا۔ حکام نے بتایاکہ یہ المناک حادثہ جمعرات کی دیر رات تقریباً ساڑھے11بجے اس وقت پیش آیا جب ٹرک زیرنمبرJK04E-9110 مبینہ طور پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے ہٹ کر بیٹری چشمہ کے مقام پر ایکگہری کھائی میں جا گری۔انہوںنے کہاکہ گہری کھائی سے نکالی گئی لاشوںکی شناخت یاسر احمدخان اور دانش احمدخان پسران امتیاز احمدخان ساکنان چھجہامہ رفیع آباد سوپور ضلع بارہمولہ کے طورپرہوئی ہے۔حکام نے بتایاکہ اندھیرے اور کھائی کے گہری ہونے کی وجہ سے رات کے وقت جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نہیں نکالی جا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائی اور آپریشن کا آغاز جمعہ کی صبح پہلی روشنی سے ہوا۔حکام نے بتایاکہ سگے بھائیوں یاسر اور دانش کی لاشیں کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد نکال لی گئیں۔ ٹرک، جسے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ،کھائی میں پڑ ی ہے ۔ادھر رام بن پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے کہاکہ ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ممکن ہے کہ ٹرک سڑک کے مشکل حالات کی وجہ سے پھسل گیا ہو۔اس دوران معلوم ہواکہ کچھ سال قبل یاسراوردانش کا بڑا بھائی معراج الدین خان بھی سری نگرجموں قومی پر ہوئے ایک حادثے میں جاں بحق ہوا تھا۔ امتیاز احمد خان کے تین بیٹے اب تک سری نگرجموں شاہراہ پرہونے والے المناک حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سری نگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے2اعلیٰ عہدیدار آمدنی سے کہیں زیادہ اثاثوں کے مالک ACBکے سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں 6 مقامات پر چھاپے  

Next Post

کرالہ پورہ کپوارہ کا مضافاتی جنگل اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد

Related Posts

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ اتوار کو متوقع: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

سالانہ امر ناتھ یاترا2025۔اب تک 20ہزارسے زیادہ عقیدت مند پہنچے: ایل جی منوج سنہا

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

Next Post

کرالہ پورہ کپوارہ کا مضافاتی جنگل اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد

جموں و کشمیر پولیس کامنشیات مخالف جنگ قابل تعریف :منظورگنائی

جموں و کشمیر پولیس کامنشیات مخالف جنگ قابل تعریف :منظورگنائی

بارسو اونتی پورہ میں ٹکر ک نے15سالہ راہ گیر کی جان لی

بارسو اونتی پورہ میں ٹکر ک نے15سالہ راہ گیر کی جان لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail