کپوارہ :۰۱، جنوری: : بی ایس ایف کشمیر یونٹ نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرالپورہ علاقے کے ٹی پی جنگل میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔جے کے این ایس کے مطابق سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں بی ایس ایف کشمیر نے لکھاکہ مخصوص اطلاع کی بنیاد پر ، بی ایس ایف، آرمی اور پولیس نے 7 سے 9 جنوری 2025 تک ٹی پی جنگل جوکہ پولیس تھانہ کرالپورہ کپواڑہ کے دائرہ اختیارمیں آتاہے ،میں ایک وسیع سرچ آپریشن شروع کیا جسکے دوران جنگی سامان کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا،جس میں ایک پستول، پستول کے8 راو ¿نڈ کےساتھ ایک میگزین،5 دستی بم، اے کے47رائفل کے270 راو ¿نڈشامل ہیں