سرینگر //ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال و نوجوان سیاست دان منظور احمد گنائی نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس کا منشیات مخالف جنگ قابل تعریف ہے انہوں نے سنیچر کے روز ایک بیان میں بتایا کہ پوری یوٹی میں جس انداز سے گزشتہ کچھ وقت سے منشیات مخالف جنگ کو تیز کیا گیا ہے ان کارروائیوں پرنہ صرف عام لوگوں بلکہ نوجوانوں نے بھی بڑے پیمانے پر پولیس کارروائیوں کو سراہا۔منظوت احمد گنائی نے بتایا جب سے موجودہ ڈی جی پی نے عہدہ سنبھالا تب سے پوری یوٹی میں منشیات مخالف کارروائیوں میں تیزی آنے سے سماج کے عام لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔انہوں نے بتایا جس طرح سے پولیس کی ڈائریکٹر جنرل سب معاملے کی زمینی سطح پر کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں یہ سلسلہ آخری منشیات فروشی کی گرفتاری تک جاری رہنا چاہے۔انہوں نے بیان میں لکھا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہے اگر اس کو بچانے کی کوشش نہ کی جاتی تو ہم مُستقبل سے محروم ہوجاتے۔ڈی ڈی سی ممبر نے اپیل کی ہے پولیس سربراہ سے ان افسران کے خلاف کارروائی کہ جائے جو منشیات مخالف کارروائیوں میں جان بوجھ کرکوتاہی برت رہے ہیں۔نوجوان سیاست دان نے بتایا ہم سب نوجوان سیاست دانوکو موجودہ ڈی جی پی سے امید ہے کہ وہ سماج دوست سلسلے کو جاری رکھیں گے۔گنائی نے بتایا کہ پولیس اپنا کام کررہا ہے لیکن عوام کو بھی اس لعنت کو ختم کربے میں اپنا تعاون دینا چاہے۔۔۔