سید اعجاز
اونتی پورہ//جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں سرینگر جموں شاہراہ پر ایک ٹرک نے 15سالہ نوجوان کو ٹکر مارا جس کے نتیجے میں نوجوان موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا سنیچر کی شام ایک ٹرک زیر نمبرGJ39T-4614نے سرینگر جموں شاہراہ پر بارسو کے نذدیک ایک راہ گیرمومن طاریق میر ولد طاریق احمد میر ساکن بارسو اونتی پورہ کو ٹکر مار ا جس کے نتیجے میں نوجوان موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔اس دوران جب علاقے میں نوجوان کے موت کی خبر پھیل گئی تو یہاں کہرام مچ گیا ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر واقعے کے حوالے سے کیس درج کی ہے۔