اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

وزیر اعظم نریندر مودی کا دررہ کشمیر آج ، وادی بھر میں سخت سیکورٹی انتظامات

سونہ مرگ میں 2700کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ”زیڈ موڑ ٹنل “کا افتتاح کریں گے

by Srinagar Mail
12/01/2025
A A
 وزیر اعظم مودی نے ‘ میک ان انڈیا’  پہلکی تعریف کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر / سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی ایک روزہ دورے کشمیر پر آج وار ہو رہے ہیں ۔ دورے کے دوران وزیر اعظم 2700کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر ”زیڈ موڑ ٹنل “کا افتتاح کریں گے جبکہ ممکنہ طور پر ایک عوامی ریلی سے خطاب بھی ہوگا ۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ جموں وکشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سیکورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سرینگرجموں شاہراہ کے دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئے گئے ہیں۔اسی دوران ٹنل کی افتتاح کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھی سونہ مرگ جاکر وہاں انتظامات کا جائزہ لیا ۔ سی این آئی کے مطابق سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی 13جنور ی کو کشمیر کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ نتن گڈکری کے ہمراہ سونہ مرگ میں وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ ، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ اور دیگر رہنماﺅں کی موجودگی میں 2700کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر 6.4کلو میٹر لمبی سونہ مرگ ٹنل کا افتتاح کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سوموار کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی طیارے میں سوار ہوکر سرینگر آئر پورٹ پر پہنچے گئے جہاں سے فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہ سونہ مرگ پہنچے گئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے جموں کشمیر کے پیش نظر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کا سخت بند وبست کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سیکورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سرینگرجموں شاہراہ کے دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئے گئے ہیں۔ معلوم ہو ا ہے کہ جموں کشمیر بھر میں عمومی طور پر اور خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں وزیر اعظم اجتماع سے خطاب کرنے والے ہیں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ادھر سرحدوں پر بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کے دورے کے پیش نظر سونہ مرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم کو ریلی سے خطاب کرنا ہے جس کیلئے فی الحال جگہ کا انتخاب نہیں کیا گیا ۔پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر سونہ مرگ اور اس کے آس پاس کے علاقے کو کثیر سطحی حفاظتی اقدامات اٹھائیں گئے ہیں ۔اس سلسلے میں اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی)جو وزیر اعظم کی حفاظت کا ذمہ دار ہے، سونمرگ میں پہلے سے ہی خیمہ زن ہے اور انتظامات کی نگرانی کر رہا ہے۔افسر نے بتایا کہ وزیر اعظم پہلے سری نگر ٹیکنیکل ہوائی اڈے پر اتریں گے اور بعد میں ہیلی کاپٹر میں سونمرگ جائیں گے۔افتتاح کے بعد وزیر اعظم سونمرگ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی پروفائل ایونٹ کی تیاریوں کیلئے سونمرگ اور اس کے آس پاس کے حفاظتی اقدامات کو تیز کر دیا گیا ہے۔فوج، نیم فوجی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیمیں علاقے میں گشت کر رہی ہیں جبکہ سرنگ کی طرف جانے والے اہم راستوں پر اضافی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سری نگر ضلع جموں و کشمیر میں سمائل اسکیم کے نفاذ میں پیش پیش :ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ

Next Post

وہی بگ پلوامہ میں تیندوے کی موجودگی کے بعد خوف و دہشت ، محکمہ وائلڈ لائف متحرک

Related Posts

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

Next Post
باگندر لسجن میں تیندوے کاگشتِ ِمحکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے پکڑ لیا

وہی بگ پلوامہ میں تیندوے کی موجودگی کے بعد خوف و دہشت ، محکمہ وائلڈ لائف متحرک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

معراج الدین ملک کچھملہ ترال کو صدمہ

بھارت اور سعودی عرب نے حج 2025 کے معاہدے پر دستخط کیے: کوٹہ میں اضافہ کا اعلان

بھارت اور سعودی عرب نے حج 2025 کے معاہدے پر دستخط کیے: کوٹہ میں اضافہ کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail