سید اعجاز
ترال//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں جمعرات کی صبح سویرے سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو بعد دو پہر تک جاری رہا ۔دستیاب جانکاری کے مطابق ملانی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ پہاڑی و بالائی علاقوں میں اچھی کھاسی برف باری ہوئی ہے۔اس دوران متعدد بالائی علاقوں میں سڑکوں سے پھسلن پیدا ہونے کے نتیجے میں ٹریفک سروس معطل ہوئی۔وادی کے شمال و جنوب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کچھ علاقوں میں معمولات کی زندگی متاثر ہوئی ۔آخری اطلاعات ملنے تک اکثر بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری ۔