سرینگر//جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو دوسہ میں حادثہ پیش آیا۔ اس میں دہلی پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔تاہم فاروق عبد اللہ محفوظ رہے۔اس دوران ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر دوسہ میں سڑک حادثے کا شکار ہوگئی۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی دوپہر دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر دوسہ میں پیش آیا۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب فاروق عبداللہ اجمیر خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری کے لیے جا رہے تھے۔جانکاری کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے قافلے میں شامل ایسکارٹ کار دہلی پولیس کی ہے۔ کار حادثہ ایک نیلگائی کے اچانک سڑک پر آنے کی وجہ سے پیش آیا جس سے اسکارٹ گاڑی کو نقصان پہنچا۔ایکسپریس وے پر گائے آنے کی وجہ سے ہوا حادثہ: دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل پپورم مینا نے بتایا کہ ہم فاروق عبداللہ کے ساتھ قافلے میں دہلی سے اجمیر جا رہے تھے۔ اس دوران گاڑی میں تین کمانڈوز اور ایک ڈرائیور سوار تھا لیکن بھنڈراج انٹر چینج کے قریب اچانک قافلے کے سامنے درختوں کے درمیان سے گائے جیسا جانور نکل آیا۔ جس کی وجہ سے یہ سڑک حادثہ پیش آیا۔اس حادثے میں دہلی پولیس کی گاڑی سامنے سے بری طرح تباہ ہوگئی۔ اسی دوران ڈرائیور اور کنڈکٹر کی سائیڈ پر لگے ایئر بیگز بھی کھل گئے جس کی وجہ سے کار میں سوار افراد بال بال بچ گئے۔ تاہم اس حادثے میں دہلی پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر دوسہ ضلع اسپتال لایا گیا، تاہم معمولی زخموں کی وجہ سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ اسکارٹ گاڑی میں بیٹھا ایک اور فوجی معمولی زخمی ہوا۔این ایچ اے آئی کی بڑی لاپرواہی: اس سڑک حادثے کے بعد ایک بار پھر وی آئی پی سیکیورٹی کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اس پورے واقعے میں این ایچ اے آئی کی بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ دہلی-ممبئی ایکسپریس وے جیسی محفوظ سڑک پر گائے کی موجودگی این ایچ اے آئی کے کام کرنے پر کئی سوال اٹھا رہی ہے۔