سرینگر//پنجاب کے کپور تھلہ علاقے میں ایک کشمیرشال فیری کرنے والے شخص کو گنڈوں نے مارپیٹ کر کے انہیں مال اور نقدی کے ساتھ ساتھ موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یہاں ایک کشمیری شال بیچنے والے سے دو موٹر سائیکل سوار مردوں نے اس کی شالیں اور کچھ نقدی چھین لی، پولیس نے منگل کو بتایا۔یہ واقعہ پیر کی شام اس وقت پیش آیا جب کپواڑہ کا رہنے والا فرید احمد بجاد شالیں بیچنے جا رہا تھا۔اپنی شکایت میں، بجاد نے کہا کہ ڈاکو 25ہزار روپے کی شال، 8ہزار روپے نقد اور اس کا موبائل فون لے گئے۔ ڈاکوو¿ں کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران اسے معمولی چوٹیں بھی آئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔کپورتھلا میں ایک ماہ کے اندر یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 18 جنوری کو کشمیری شال فروش محمد شفیع کو تین افراد نے مارا پیٹا اور لوٹ لیا۔ ملزمان کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔