ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

نئی دہلی سے قریبی تعلقات ضروری: الطاف بخاری

جموں و کشمیر کے مسائل کا حل نئی دہلی سے ہی آئے گا۔

by Srinagar Mail
11/02/2025
A A
حد بندی کمیشن کی سرگرمی لوگوں کو بے اختیار کرنے کی مشق :سید محمد الطاف بخاری
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر// : اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے نئی دہلی سے قریبی تعلقات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ واپس لینا ایک طویل عمل ہو سکتا ہے اور اس کے لیے مسلسل مرکز سے بات چیت کرنا ہوگی۔ کشمیرنیوز سروس کے مطابق الطاف بخاری نے ان لوگوں پر تنقید کی جو یہ سمجھتے ہیں کہ ریاستی درجہ خود بخود بحال ہو جائے گا کیونکہ وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں اس کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض پارلیمنٹ میں کہنے سے کوئی وعدہ پورا نہیں ہوتا، جیسا کہ 1947 میں وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے خود ارادیت کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ آج تک پورا نہیں ہوا۔ مرکز سے قریبی تعلقات پر سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا، ”میں اس سے انکار نہیں کرتا اور نہ ہی شرمندہ ہوں۔ جموں و کشمیر کے مسائل کا حل نئی دہلی سے ہی آئے گا۔“ قانون و انتظام کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالات پہلے سے بہتر ہیں، لیکن حالیہ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ بدامنی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سابق فوجی، ٹرک ڈرائیور اور ایک شخص کو خودکشی پر مجبور کیا جانا افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز کو بھی کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ الطاف بخاری نے بی جے پی پر انتخابات میں مذہبی بنیادوں پر عوام کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہی ہماری شکست کی بڑی وجہ بنی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بی جے پی کی "بی ٹیم” قرار دے کر بدنام کیا گیا، جس سے ہماری ساکھ متاثر ہوئی اور کچھ رہنما بھی پارٹی چھوڑ گئے۔ جیل میں قید ایم پی انجینئر رشید کی رہائی کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ انہیں رہا کیا جانا چاہیے کیونکہ عوام نے انہیں منتخب کیا ہے۔ میر واعظ عمر فاروق کی سیاسی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انہیں اپنا کام جاری رکھنا چاہیے۔ انہوں نے 13 جولائی یومِ شہدائ اور5 دسمبر شیخ عبداللہ کی سالگرہ کی منسوخ شدہ تعطیلات کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پنجاب کے کپورتھلا میں کشمیری شال بیچنے والے کو لوٹ لیا گیا۔

Next Post

ریاستی درجہ کی فوری بحالی ضروری: تنویر صادق

Related Posts

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

سالانہ امر ناتھ یاترا2025۔اب تک 20ہزارسے زیادہ عقیدت مند پہنچے: ایل جی منوج سنہا

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

مرکزی سیکرٹری زراعت کا کشمیرمیں اہم زرعی مراکز کا دورہ

مرکزی سیکرٹری زراعت کا کشمیرمیں اہم زرعی مراکز کا دورہ

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نوجوانوں سے جموں و کشمیرکی ترقی کی قیادت کرنے پر زور

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نوجوانوں سے جموں و کشمیرکی ترقی کی قیادت کرنے پر زور

Next Post

ریاستی درجہ کی فوری بحالی ضروری: تنویر صادق

ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک کا دورہ دودھ مرگ

ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک کا دورہ دودھ مرگ

ڈگری کالج ترال اور اویوش کا مشترکہ مفت طبی کیمپ

ڈگری کالج ترال اور اویوش کا مشترکہ مفت طبی کیمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail