سرینگر//شدید خشک سالی کے بیچ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر اور خطہ چناب کے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے اہل وادی نے راحت کی سانس لی ۔ادھر بارشوں اور برف باری کی وجہ سے لوگوںکے مایوس چہرے خوشی سے کھیل اوٹھے اور انہیں امید پیدا ہوئی کہ آنے والے دنوں میں پانی کی قلت دور ہوگی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بدھ کی شام سے ہی موسم نے کروٹ لی ہے اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی ہلکی بارشیں اور ہوئی تیز ہوئیں چلیں جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔تاہم دوران شب ہی پہلگام،مشہور سیاحتی مقام گلمرگ،سونہ مرگ ،سنتھن ٹاپ،راز دان ٹاپ،فرقیان گلی،مژھل ٹاپ،بنگس،پیر کی گلی ،ہیر پورہ،پہلگام،ترال کے پہاڑی علاقوں میں 3سے6اینچ یا اسے زیادہ برف باری ریکارڑ ہوئی ہے۔اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ریکارڑ ہوئی ہے ۔ادھر خطہ چناب کے پہاڑی علاقوں سے بھی ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہے جن کا سلسلہ شام تک جاری تھا محکمہ موسمیات نے اگلے24گھنٹوں تک مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔وادی میں لمبے وقفے کے بعد موسم کی کروٹ بدلنے کے ساتھ لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔جبکہ جمعرات کے روز ہر سوہر مایوس چہرا خوشی سے کھل اٹھا ہے ۔وادی کشمیر میں اپنی نوعیت میں پہلی بار شدید طویل خشک سالی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں ہر شہر دیات اور قصبوں میں پینے کلے پانی کی قلت پیدا ہوئی ہے جبکہ وادی کشمیر کے مشہور اور تاریخی چشموں سے پانی سوکھ گیا ہے ندی نالوں میں پانی کئی ماہ سے غائب ہے ۔شدید خشک سالی کے نتیجے میں اہل وادی پریشان ہے جبکہ کسانوں کے باغات موسم خزان کا منظر پیش کر رہے ہیں جن می اس وقت بہار ہی بہار نظر آتا تھا لوگ باغات میں درخت لگانے کے کام میں مسروف ہوتے تھے تاہم اب کی بار ایسا نہیں نظر آیا ۔ جمعرات کے روز موسم نے کروٹ بدلنے کے ساتھ ہی ہر چہرہ کھیل اٹھا اور عوام کی زمیدیں پھر زندہ ہونے لگے ہیں۔مختلف پہاڑی علاقوں سے شام دیر گئے تک ملنے والی اطلات کے مطابق برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری تھا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں اپنی نوعیت میں پہلی طویل خشک سالی ہوئی ہے۔مسلسل خشک سالی کے نتیجے میںجہاں پینے کے پانی کی ملت درپیش ہے وہی جنگلات میں سال رواں کے دوران بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ کے واردات بھی رونما ہوئے امید کی جا سکتی ہے کہ اس موسمی تبدیلی کے بعد سب مسائل دور ہوں گے ۔