سرینگر// : سری نگر کے کرسو راج باغ اور راتھ پورہ عیدگاہ علاقوں میں پیر کو آگ لگنے کے دو الگ الگ واقعات میں 9رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔جبکہ واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا سازو سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ کرسو راجباغ میں پیر کے روز بعد دو پہر آگ اچانک ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً6مکان لپیٹ میں آئے انہوں نے بتایا کہ آگ سے چھ رہائشی مکانات متاثر ہوئے جن میں سے4 مکانات تقریباً مکمل طور پر تباہ اور دو جزوی طور نقصان پہنچاہےاسی طرح راتھ پورہ عیدگاہ میں بھی آگ لگنے سے 3 رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے نے پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اور مزید تباہی کو روک دیا۔ خوش قسمتی سے، کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا.دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔یہاں یہ بات قابل ذکر بات یہ ہے کہ شہر میں ،مسلسل آگ کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوا ۔