سرینگر// : جموں و کشمیر یوٹی کے اسمبلی کا پہلا سیشن منعقد کرنے اور بہتر انداز میںاس سیشن کوچلانے کی غرض سے تمام طرح کی تیاریاں بڑے پیمانے پر جاری ہے اس حوالے سے سیشن کے دوران ایل جی کا خطاب ہوگا بجٹ کوپیش کیا جائے گا۔ ممبران اسمبلی اس دوران ریزولیشن لائیں گے سوالات پوچھیں گے ان پر بحث ہوگی ۔محبوبہ مفتی کو غلط مشورہ دیا گیاان باتوں کا اظہار جموںو کشمیر اسمبلی کے سپیکر عبد الرحیم راتھر نے کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ک)کے ساتھ ایک خصوصی انٹریوں میں منگل کے روز کیا ۔انہوں نے کہا ”جو بھی غلط کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی “۔بجٹ سیشن کے حوالے سے انہوں نے کہایہ سیشن3مارچ سے شروع ہو کر11اپریل تک جاری رہے گا ۔جموںو کشمیر اسمبلی کے سپیکر نے کیا کہ اس دورا ن ایل جی یہاں ہاوس میں خطاب کریں گے جس کے بعد بجٹ بھی پیش ہوگا۔پھر محکموں کے الگ الگ گرانٹس ہوں گے ان پر بات چیت ہوگی۔ممبران اس مدت کے دوران بلیں لائین گے سوالات لائیں گے ان سب پر بحث ہوگی۔انہوں نے کہا یہ ایک لمبا سیشن ہوگا جو کافی مدت کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔اسمبلی سپیکر نے بتایا اس سب کی تیارتیاں آج کل شد ومد سے جاری ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ”کل متعلقہ محکموں کو میں نے بلایا تھا اور تیاریوں کا جائزہ لیا اور بہتر انداز میں تمام تیاریاں چل رہی ہے‘جبکہ منگل کے روز میں نے میڈیا کے افراد کو یہاں مدعو کیا ان کے مسائل پر بھی بات ہوئی اورانہیں ان کے زمہداریوں سے انہیں آگاہ کیا اور ہر طرح کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ایک سوال کے جواب سپیکر نے کہا ہے میں نے پہلے ہی واضح کیا ہے کہ جب کوئی ممبرا نوٹس دے گا سوال کاریزولیشن کا،بل کا یا کسی اور معاملے کا نوٹس اسمبلی سیکٹریٹ میںپیش کرتا ہے اوروہ نوٹس جو ہے مکمل جائزے کے بعدوہ منظوری کے لئے سپیکر کو روانہ کیا جاتا ہے جب تک نہ سپیکر اس کو منظور نہیں کرے گا تب تک اسکی تشہر نہیں کی جائے گی۔ہاں جب ہاوس میں یہ بل یہ ریزولیشن آئے گاسپیکر کی منظوری کے بعد اس کی پبلسٹی کی جا کستی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔یہ میں نہیں کہ رہاوں ہوں کہ بلکہ یہ رول368 کہتا ہے جس کو سپیکر نے پڑھ کر سنایا۔انہوں نے کہارول334A لوک سبھا رول بھی یہی کہتاہے انہوں نے کہا دونوں میں صاف کہا گیا ہے کہ پہلے ہی تشہیرنہیں دی جا سکتی ہے ۔انٹرویوں میں انہوں نے کئی معروف کتابوں کا حوالہ دیاہے کہ مزکورہ چیزوں کو سپیکر کی منظوری سے پہلے تشہیر نہیں دی جا سکتی ہے ۔عبد الرحیم راتھر نے بتایا کہ محبوبہ جی کہتی ہے کہ سپیکرمارشل لاءقائم کرنا چاہتا ہے میں مارشل لاءنہیں قائم کرنا چاہتاںہوں بلکہ میں رولز کی پاسداری کرتا ہوں میں رولز کے مطابق چلنا چاہتاں ہوںجبکہ محبوبہ مفتی کو صیح مشورہ نہیں دیا گیا ہے وہ جو باتیں کر رہی ہے وہ رولز کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا جو بھی غلط کرے گا اگر ہمارا بھی کوئی ہوگا اس کے خلاف بھی کارروائی کریں گے،۔