ترال//اکھل اکتا اید یوگ یاپار منڈل آل انڈیا ٹیم کے کچھ زمہداروں نے بدھ کے روز نارستان ترال کا دورہ کیا ہے ۔اس دوران انہوں نے یہاں لوگوں کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف مسائل کو اجا گر کیا ۔ٹیم میں آل انڈیانیشنل وائس پریزڈنٹ جالیہ پروین،فیروز احمد یوٹی پرزیڈنٹ ۔اشفاق احمد ڈسٹرکٹ پرزیڈنٹ،گلزار احمد یوٹی جنرل سیکٹری،اشفاق احمد لون ڈسٹرکٹ جنرل سیکٹری،عامر احمدضلع سیکٹری اننت ناگ،تنویر احمد ضلع سیکٹری اننت ناگ شامل تھے۔موصولہ بیان میں انہوں نے بتایا کہ اس موقعے پر مختلف عوامی مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ علاقے کے ویل ڈبلیوں بھی یہاں موجود تھے۔