سید اعجاز
ترال //گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کے صحن میں فوج کے42راشٹریہ رائفلز کی جانب سے جشن ترال پروگرام منعقد کیا ہے جس میں ترال اور وادی کے دیگر کئی علاقوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کر کے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا ۔اس دوران منعقد تقریب میں پولیس،فوج اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ہے ۔کالج کے صحن میں کئی بڑے خیموں کو بھی نصب کیا گیا تھاجس کی وجہ سے بارشوں کا اس پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ تقریب میں مختلف مقامی فنکاروں، طلباء نے شرکت کر کے اپنے فن کا مطاہرہ کیا جس دوران کشمیر کی، روایتی موسیقی، رقص، شاعری اور فن کی نمائش کیا گیا۔ کشمیری اور قبائلی،اور پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے والی پرفنکاروں نے یہاں موجود سامعین کو مسحور کیا۔تقریب میں ایس ایس پی اونتی پورہ،اے ڈی سی ترال ،42راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ افسر،ایس ڈی پی او ترال ،کے علاوہ سی آر پی ایف کےا فسران بھی موجود تھے تقریب میں بڑی تعداد میں مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں اور کئی محکموں کے ملازمین بھی موجود تھے۔