جموں/05مارچ2025ئنائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری نے آج کہا کہ پرانے برینگی نہر کے ساتھ ہلر سے واندیولگام تک سڑک کے منصوبے پر میکڈیمائزیشن کا کام مارچ 2023ءمیں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے ، تاہم آدیگام (لمبائی 150 میٹر) اور ناگام (لمبائی 140 میٹر) کے دو مقامات موجودہ ڈھا نچے کی وجہ سے زیر اِلتوا¿ ہیں او ردرختوں کی آبادی والے علاقے اِس صف بندی میں رُکاوٹ بن رہے ہیں۔وزیر قانون ساز اسمبلی میں ظفر علی کھٹانہ کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔نائب وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ ہنگل گنڈ۔کھار پورہ سڑک کا منصوبہ بھی 2022ءمیں پی ایم جی ایس وائی کے تحت مکمل ہو چکا ہے۔اُنہوں نے ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے یقین دِلایا کہ تمام جاری منصوبوں پر کام کو وقت پر مکمل کرنے کے لئے تیز کیا جائے گا۔نائب وزیرا علیٰ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ فی الحال ہنگل گنڈ۔پورو سڑک کی اَپ گریڈیشن اور توسیع کے لئے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔اُنہوں نے نبارڈکے تحت فنڈ کی مختص کرنے کے بارے میں کہا کہ اس سکیم کے تحت منظور شدہ منصوبوں کے مقابلے منظور شدہ لاگت اور کئے گئے کام کے لئے ہر سال فنڈ جاری کئے جاتے ہیں۔