جموں/05مارچ2025ئوزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے آج ایوان کو بتایا کہ بیروہ حلقے میں جل جیون مشن کے تحت 38 سکیموں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے اَب تک 24 مکمل ہو چکی ہیں۔وزیرموصوف قانون ساز اسمبلی میں ڈاکٹر شفیع احمد وانی کے ایک سوال کے جواب دے رہے تھے۔
اُنہوںنے مزید کہا کہ باقی 14 سکیموں پر کام جاری ہے اور انہیں مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ سکیموں کی کل تخمینہ لاگت 113.19 کروڑ روپے ہے جس میں سے 64.29 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔
جاوید احمدرانا نے بیروہ حلقے میںان تمام واٹر سپلائی سکیموں کی طبعی و مالی تفصیلات بھی فراہم کیں جو مکمل ہو چکی ہیں یا زیر تکمیل ہیں۔