جموں و کشمیر کے سونمرگ سیاحتی مقام میں بدھ کو برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا، حکام نے بتایااس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے آخری گاﺅں سربل سونہ مرگ علاقے میں بدھ کے روزبرفانی تودہ گرنے آنے کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی۔تاہم حکام نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر کے آخری گاو¿ں سربل گاو¿ں میں برفانی تودہ گرا۔انہوں نے مزید کہا کہ برفانی تودے نے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔