سید اعجاز
ترال//ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے جمعرات کو ترال لے فروٹ منڈی کامعاملہ اسمبلی میں اٹھا یا جس کو 2020میں قیام کرنے کی منظوری ملنے کے باجود تا حا ل اراضی منتقل نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے منڈی کے اندر نہ ہی میکڈم بچھایا گیا اور نا ہی کوئی باقی تعمیری کام شروع ہوئی ہے جس کی وجہ سے علاقے لوگوں کو طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس دوران وزیر زراعت جاوید احمد ڈار نے سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ میوہ اور سبزی منڈی کے لئے سال 2020میں جگہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا جس کے لئے16کنال اراضی اس وقت دستیاب ہوئی تھی جس میں سٹیٹ لینڈ ساڑے آٹھ اور ساڑے سات کنال شاملات موجود تھے۔انہوں نے بتایا اس دوران ایک پراسس سے گزارنا پڑاڈپٹی کمشنراور محکمہ مال اور باقی افسران کو اراضی کے سلسلے میں گاغذات کے سلسلے کام چلتا رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کام آخری مرحلے میں ہے اور یقین دلایا دو ماہ کے اندر اراضی مکمل طور محکمے کو منتقل کی جائے گی۔اس دوران رفیق احمد نائیک نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس خبر کے منظر عام پر آنے کے ساتھ ترال کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔کیوںکہ یہ ترال اور اونتی پورہ کے آس پاس کے علاقوں کے لئے واحد منڈی ہے