جموں 29 مارچ 2025 ئ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عابد رشید شاہ نے آج جموں میں راما کرشن مشن میڈیکل سنٹر میں ایک خصوصی میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا ۔ معروف نیورولوجسٹ ڈاکٹر سشیل رازدان اور نامور معالج ڈاکٹر کے کے پنڈتا ، دوسرے ماہرین اور ڈاکٹررجنی رازدان نے کیمپ کے دوران اپنی خدمات پیش کیں ۔
ڈاکٹر عابد رشید شاہ نے عوام کو معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں اپنی سرشار خدمات کیلئے راما کرشن مشن کی تعریف کی ۔ انہوں نے اپنی خدمت میں اپنی مہارت کو رضا کارانہ طور پر ادا کرنے پر معزز ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ۔
ایونٹ کے دوران سیکرٹری ہیلتھ نے میڈیکل سنٹر کیلئے ایک نئی آئی ٹیسٹنگ مشین ( آٹو ریفریکٹومیٹر ) کو وقف کیا اور اس کی خدمات کا جائیزہ لینے کیلئے اس سہولت کا معائینہ کیا ۔