سید اعجاز
ترال// ترال کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز جاری ہولناک آگ کی ورادتوں کے حوالے سے ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے آج شام یہ معاملہ وزیر جنگلات جاوید احمد رانا کے ساتھ اٹھایا۔واضح رہے ترال کے آری پل کے سید آباد پستونہ،ستورہ۔بنگ ڈار،ناگہ واڑی سمیت کم بیش آتھ مقامات پر جنگل میں آگ جاری ہے جبکہ محکمہ بھی آگ بجھانے میں مصروف ہے اس کے باجود بھی سرسبز سونا راکھ میں تبدیل ہوا پے جس پر مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔