سری نگر:۸،اپریل: : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو سرینگر کے راج بھون میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔جے کے این ایس کے مطابق اس کے علاوہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، اعلیٰ انتظامی اور سول افسران بشمول چیف سکریٹری اٹل ڈلو اور ہاو ¿سنگ، بجلی، سڑک، تعلیم اور صحت جیسے محکموں کے سینئر بیوروکریٹس میٹنگ میں موجود تھے۔ منصوبے پر عمل درآمد کو تیز کرنے، رکاوٹوں کو دور کرنے اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گڈ گورننس، شفافیت اور عوام پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کو ترقی اور امن کے ماڈل میں تبدیل کرنے کے لئے مرکز کے عزم کو دہرایا۔ امت شاہ نے افسران کو مشن کے احساس کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کو نچلی سطح تک پہنچنا چاہیے۔ خرچ ہونے والا ہر روپیہ زمین پر ظاہر ہونا چاہیے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر داخلہ کا ان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو ترقی کے عمل میں شامل اور شراکت دار ہونا چاہیے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ آگے بڑھنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی خواہشات خلوص، رفتار اور حساسیت کے ساتھ پوری ہوں۔میٹنگ کے دوران بنیادی ڈھانچے، بجلی کی فراہمی، پینے کے پانی، سیاحت اور روزگار کی فراہمی جیسے اہم شعبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عہدیداروں نے فلیگ شپ اسکیموں جیسے جل جیون مشن، پی ایم جی ایس وائی، سری نگر اور جموں میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹس، اور دور دراز علاقوں میں نئے میڈیکل کالجوں اور سڑکوں کے رابطے کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کیا۔ذرائع نے مزیدبتایا کہ دونوں رہنماو ¿ں نے اقتصادی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لیے ایک مستحکم ماحول پیدا کرنے کے لیے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا